عمومی سوالات
کیا آٹزم کا مسئلہ صرف لڑکوں کو ہوتا ہے؟
یہ بات سچ ہے کہ لڑکے لڑکیوں کی نسبت چار گنا زیادہ آٹزم کا شکار ہوتے ہیں۔ لیکن لڑکیوں میں بھی یہ مسئلہ پایا جاتا ہے۔ کچھ ماہرین یہ رائے رکھتے ہیں کہ لڑکیاں آٹزم کی علامات کو اچھے طریقے سے چھپا لیتی ہیں جس کی وجہ سے آٹزم کی تشخیص بہت بعد میں ہوتی ہے۔
متعلقہ سوالات
کیا آٹزم ہمیشہ جینیاتی ہوتا ہے؟
آٹِزم سے متاثرہ افراد دوسروں کے جذبات نہیں سمجھ سکتے؟